تلنگانہ میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی نے بچوں کے ساتھ دوڑ لگائی
انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ تلنگانہ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس میں عوام کا کافی جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آج راہل گاندھی نے بچوں کے ساتھ دوڑ لگائی
حیدرآباد: انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ تلنگانہ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس میں عوام کا کافی جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ محبوب نگر ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر بھارت یاتریوں نے آج یعنی اتوار کے روز جڑچرلہ سے یاترا شروع کی۔
آج یاترا دوران راہل گاندھی نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے ساتھ دوڑ لگائی۔ اس دوڑ میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کرتے نظر آئے۔ دوڑ کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کانگریس کارکن، راہل گاندھی بچوں کے ساتھ دوڑ لگا رہے ہیں۔
پی سی سی کے سربراہ ریونت ریڈی، مانیکم ٹیگور، بھٹی وکرامارکا، مدھویاشکی، اتم کمارریڈی اوردوسروں نے راہل کی یاترا میں حصہ لیا۔ بھارت جوڑو یاترا آج محبوب نگر ضلع سے رنگاریڈی ضلع میں داخل ہورہی ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے حصہ کے طور پر تلنگانہ کی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے والا بتکماں کھیلا۔ انہوں نے محبوب نگر ضلع کے گولہ پلی میں خواتین کے ساتھ بتکماں کھیلا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔