راہل گاندھی نے اٹھائی پریشان یو پی ایس سی امیدواروں کی آواز، حکومت سے جلد حل نکالنے کا مطالبہ

امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ کورونا کے سبب تحفظ کے پیش نظر اس امتحان کو ملتوی کر دینا چاہیے، امتحان دینے والے امیدواروں کے مطابق دوسرے شہروں میں موجود امتحان مراکز کے لیے سفر کرنا پڑتا ہے جو خطرناک ہے۔

راہل گاندھی / ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آواز بیورو

یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے کچھ طلبا نے ہفتہ کے روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اپنی دقتیں بتائیں۔ راہل گاندھی نے ان کی باتیں سننے کے بعد حکومت سے سبھی فریقین سے بات چیت کر جلد ایک قاب قبول حل تلاش کرنے کی اپیل کی۔

راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں بتایا کہ یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے طلبا کا ایک نمائندہ وفد حال ہی میں ان سے ملا اور اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہند کو سبھی اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت کر ایک بہتر حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ وبا کے 2 سالوں کے دوران ضائع وقت اور مواقع کی قیمت ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نہ ادا کرنی پڑے۔


کورونا کے سبب امتحان کو لے کر امیدواروں کا مطالبہ تھا کہ تحفظ کے پیش نظر اس امتحان کو ملتوی کر دینا چاہیے۔ امیدوار اپنی اپنی پریشانی بتا رہے ہیں۔ امتحان میں بیٹھنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ امتحان کے لیے دوسرے شہروں میں امتحان مراکز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوئی ٹرانسپورٹیشن سہولت نہ ملنے کے سبب امتحان میں کئی طرح کی دقتیں آ رہی ہیں۔

یو پی ایس سی طلبا ایسے ہی کئی مسائل کو لے کر راہل گاندھی کے پاس بھی پہنچے۔ یو پی ایس سی سول سروس کا مینس امتحان حال ہی میں 7 سے 16 جنوری کے درمیان منعقد کیا گیا ہے۔ طلبا کو امید ہے کہ راہل گاندھی کی اپیل کے بعد حکومت جلد ان کے مسائل پر کوئی فیصلہ لے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔