راہل گاندھی کا سوال ، کیوں نہیں بڑھایا دفاعی بجٹ ؟

چین نے ہمارے علاقے میں قبضہ کیا ہے اور ہمارے فوجی شہید ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نےفوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی اورفوٹو کھینچوائے۔ ان کے لئے دفاعی بجٹ کیوں نہیں بڑھایا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بجٹ خطاب میں وزیر خزانہ کا دفاع کا ذکر نہ کرنا سب کو حیران کر رہا ہے اور حزب اختلاف سوال پوچھ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب چین کی جارہیت جاری ہے اس وقت خطاب میں دفاعی بجٹ کا ذکر نہ کرنا مایوسی پیدا کرتا ہے۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سرحد پر چینی افواج کی موجودگی کے درمیان دفاعی بجٹ نہیں بڑھانے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’چین نے ہمارے علاقے میں قبضہ کیا ہے اور ہمارے فوجی شہید ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نےفوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی اورفوٹو کھینچوائے۔ ان کے لئے دفاعی بجٹ کیوں نہیں بڑھایا ‘‘۔


کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ’’ جو چیزیں ملک کی سلامتی اور شناخت کے لئے ضروری تھیں، ان کا ذکر بھی وزیر خزانہ نے نہیں کیا ۔ ملک کے دفاعی بجٹ میں ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں بڑھائی گئی ۔ ایسے وقت پرجب چین ہماری سرزمین پرقبضہ کئے ہوئے ہے ، دفاعی بجٹ پربحث تک نہ کرنا ، ملک کی حکومت کی ترجیح کی طرف اشارہ کرتا ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔