ملک ‘مودی میڈ’ سانحہ سے نبردآزما ہے: راہل گاندھی

ورلڈ ہنگر انڈیکس -2020 کی 107 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 94 ویں نمبر پر تھا۔ اس انڈیکس میں ہندوستان کا مقام نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی نیچے ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مسلسل 'مودی میڈ' سانحہ کا سامنا کررہا ہے ۔ انہوں نے کل ایک ٹویٹ کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا کہ "ہندوستان مسلسل مودی میڈ سانحہ سے نبرد آزما ہے۔ بھوک سے مرنے کی خبریں، خاص طور پر بچوں کی، دل کو دہلادینے والی ہیں۔ جب گوداموں میں ضرورت سے زیادہ اناج موجود ہے تو حکومت اس کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟"۔

واضح ر ہے کہ دو دن پہلے مسٹر راہل گاندھی نے عالمی بھکمری انڈیکس کے لئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ورلڈ ہنگر انڈیکس -2020 کی 107 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 94 ویں نمبر پر تھا۔ اس انڈیکس میں ہندوستان کا مقام نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی نیچے ہے۔


مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص 'دوستوں' کی جیب بھر نے میں مصروف ہے"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔