راہل گاندھی کا چھتیس گڑھ دورہ، رائے پور میں کسان کانفرنس سے کریں گے خطاب

ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد راہل گاندھی کا یہ پہلا پروگرام ہے، کانگریس نے اسے ’کسان فصل قرض سے نجات‘ پروگرام کا نام دیا ہے۔

فائل تصویر (اے آئی سی سی)
فائل تصویر (اے آئی سی سی)
user

قومی آواز بیورو

رائے پور: کانگریس صدر راہل گاندھی آج دوپہر کے بعد چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کسان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی نیو رائے پور کے علاقے میں منعقد ہونے والے اس کسان کانفرنس سے خطاب كریں گے۔

ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد راہل گاندھی کا یہ پہلا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کو کانگریس نے کسان فصل قرض سے نجات پروگرام کا نام دیا ہے۔ كانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں حکومت بننے کے 10 دن کے اندر اندر کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کو اس نے حکومت بننے کے 24 گھنٹے کے اندر پورا کیا تھا۔

راہل گاندھی اس کانفرنس کے ذریعے ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز كریں گے۔ اس كے ذریعے وہ ملک کے کسانوں کو پیغام دینے کی کوشش کریں گے کہ مرکز میں اقتدار میں آنے پر چھتیس گڑھ کی طرح ملک میں کانگریس کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا كریں گے۔ چھتيس گڑھ میں سہارا قیمت پر دھان کی فصل 2500 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خریداری کو اقتدار میں آنے پر ملک میں نافذ کرنے کا راہل گاندھی اعلان کر سکتے ہیں۔

دراصل چھتیس گڑھ میں کانگریس کو دو تہائی اکثریت سے ملی کامیابی کے پیچھے کسانوں کی ملنے والی زبردست حمایت رہی ہے۔ مودی حکومت کسانوں کو اخراجات کا دوگنا منافع قیمت دلوانے کی باتیں کرتی رہی ہے، لیکن چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے امدادی قیمت پر 750 روپے کا بونس دیکر 2500 روپے فی کوئنٹل کی خریداری کر کے اسے کسانوں کے لئے مفید بنا دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی یہاں کسانوں کی ملنے والی حمایت سے کافی متاثر ہیں، وہ اس کے سہارے ریاست کے 11 لوک سبھا سيٹیں ہی نہیں بلکہ قومی سطح پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔