راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز، سینیٹری ورکرس اورآٹوڈرائیورس سے ملاقات کی
ورکرس نے راہل سے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں بہت زیادہ ہیں اور وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔
تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کا آج آخری دن ہے اور رائے دہندگان کو اپنے حق میں کرنے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے۔ کل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل سے واقف کروایاجنہوں نے ان کے مسائل کی بغورسماعت کی۔
ان ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔
سینٹری ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم مکان اور پنشن نہیں دے رہی ہے۔اس موقع پر کانگریس لیڈر نے انہیں بتایا کہ راجستھان میں ایسے ورکرس کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔جوبلی ہلز کانگریس کے امیدوار اظہر الدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔