احمد آباد کے ہوٹل میں راہل ہاردک کی ملاقات
احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ پاٹیدار تحریک کے رہنما ہاردک پٹیل نے کانگریس کے نائب صدر سے احمد آباد کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس میٹنگ میں کانگریس کے گجرات انچارج اشوک گہلوت بھی موجود رہے۔ پہلے ایسی خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ ہاردک پٹیل نے مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے راہل سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی سرگرمیاں اس وقت گجرات میں بڑھ چکی ہیں۔ وہ گزشتہ مہینے بھی گجرات کے دورے پر تھے۔ اس وقت پٹیل نے راہل گاندھی کا گجرات میں استقبال کر کے کانگریس سے ہاتھ ملانے کے واضح اشارے دئے تھے۔
راہل گاندھی اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ’نو سرجن گجرات جنادیش سمیلن‘ میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ راہل مسلسل گجرات میں الگ الگ معاشروں کے لوگوں کے درمیاں اپنی پکڑ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اَمُول کے ملازمین، دلتوں، نوجوان اور تاجروں سے الگ الگ ملاقاتیں کر چکے ہیں اگر انتخابات سے قبل ہاردک پٹیل کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کرتے ہیں تو اس سے کانگریس کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔
ہاردک پٹیل نے صاف کیا ہے کہ وہ کانگریس کو تبھی حمایت دیں گے جب کانگریس پٹیل سماج کے ریزرویشن کے حوالے سے ان کے مطالبات کو مانیں گے۔
ہاردک پہلے راہل گاندھی نے او بی سی طبقہ کی نمائندگی کرنے والے نوسرجن جنادیش مہا سمیلن کے رہنما الپیش ٹھاکر سے ملاقت کی۔ الپیش ٹھاکر نے پہلے ہی کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Oct 2017, 3:45 PM