راہل گاندھی نے طوفان متاثرین کو گلے لگایا!
ترواننت پورم میں راہل گاندھی نے ’اوکھی‘ طوفان کے متاثرین سے ملاقات کے دوران کہا ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لئے وزارت قائم کی جائے۔‘‘
کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کا دورہ کیا اور ترواننت پورم کے قریب پنتھورا کے مقام پر اوکھی طوفان کی زد میں آئے افرادوں سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے متاثرین سے ملاقات کے دوران ان کے درد کا اشتراک کرتے ہوئے کہا ’’میں بھلے ہی جسمانی طور پر یہاں موجود نہیں تھا لیکن میری روح یہیں تھی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جن لوگوں نے اوکھی طوفان کی وجہ سے اپنی جان گنوا دیں ہیں میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے کسانوں اور ماہی گیروں کی حالت تقریباً ایک جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اور ماہی گیر دونوں ہی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ماہی گیروں کے لئے ایک خصوصی وزارت کا قیام کیا جائے، جو ان کے حقوق کی نگرانی کرے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ‘‘
راہل گاندھی نے ملاقات کے دوران اس بات پر خصوصی زور دیا کہ اس طرح کے سانحہ کو بار بار پیش آنے سے روکنے کے لئے بہتر انتباہی نظام درکار ہے۔ مہلوکین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو قدرتی آفات سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
واض رہے، 29 اور 30 نومبر کو کیرالہ کے ساحل پر آئے اوکھی نامی طوفان کی وجہ سے 95 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔ طوفان میں جان گنوانے والوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔ ادھر مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے مہم جاری رہے گی۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Dec 2017, 5:12 PM