راہل گاندھی نے تلنگانہ میں بنایا ڈوسا، بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کیں
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی جمعہ کو تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں سڑک کے کنارے ایک فوڈ اسٹال پر ڈوسا بنایا۔ یہاں انہوں نے راہگیروں سے بات کی اور بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیں
جگتیال (تلنگانہ): کانگریس کے رہنما راہل گاندھی جمعہ کو تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں سڑک کے کنارے ایک فوڈ اسٹال پر ڈوسا بنایا۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ 'وجئے بھیری یاترا' کے حصہ کے طور پر کریم نگر سے جگتیال کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ راستے میں نوکاپلی بس اسٹینڈ پر رکے اور ایک فوڈ اسٹال پر گئے، جہاں انہوں نے ڈوسا بنانے والے ایک آدمی سے بات کی۔
انہوں نے ڈوسا بنانے کے بارے میں پوچھا اور پھر ڈوسا پر ہاتھ آزمایا۔ راہل کو ڈوسا بناتے دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ ایم پی نے ڈوسا بنانے والے سے اس کی آمدنی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں بھی پوچھا۔ کانگریس لیڈر نے راہگیروں سے بھی بات کی اور بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کیں۔
راہل گاندھی کی تلنگانہ میں انتخابی مہم کا آج تیسرا دن ہے۔ کریم نگر میں رات کے آرام کے بعد وہ جمعہ کی صبح جگتیال کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ دہلی واپس آنے سے پہلے بس کے سفر کے ایک حصے کے طور پر ارمور ضلع کا بھی دورہ کریں گے۔ تلنگانہ کی 119 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 30 نومبر کو ہونے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔