یوم آزادی پر راہل گاندھی کی مبارکباد، پرینکا گاندھی نے کہا ’آزادی کا تحفظ ضروری‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور پنڈت جواہر لال نہرو کے نظریات کو لوگوں کے سامنے رکھا۔

تصویر ٹوئٹر پرینکا گاندھی
تصویر ٹوئٹر پرینکا گاندھی
user

تنویر

آج ہندوستان اپنی 74ویں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کا ایک نظریہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ "بقائے باہمی کا واحد متبادل تباہی ہے... جواہر لال نہرو۔" ٹوئٹ کے آخر میں انھوں نے لکھا "یوم آزادی پر نیک خواہشات۔"

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور مجاہدین آزادی کی جدوجہد کو یاد کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”جان کی قیمت ادا کر کے طویل جدوجہد کے بعد ہندوستان کو آزادی ملی۔ کروڑوں ہندوستانی ایک ہو کر سچ کے لیے لڑے اور جیتے۔ جان کی بازی لگا کر ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔ یوم آزادی کے مبارک موقع پر سرحد پر کھڑے جوانوں، طبی اہلکاروں، صفائی ملازمین، کسانوں اور مزدوروں کو سلام۔“


واضح رہے کہ اس سال ایک طرف آزادی کا جشن ہے تو دوسری طرف کورونا کا قہر ہے۔ کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ نہ ہو اس لیے کئی طرح کے احتیاط کے ساتھ جگہ جگہ جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Aug 2020, 10:46 AM