چوکیدار ویک ہے، بس ایک اور سال:راہل
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے اور ’بس ایک اور سال‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔
نئی دہلی: پرچہ لیک کی خبروں کے بعد سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں درجہ کے ریاضی اور بارہویں درجہ کے اکنامکس سبجیکٹ کا پرچہ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد طلبا میں ایک ہنگامی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ اس مدے پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
راہل نے ٹوئٹر پر لکھا ’’کتنے لیک! ڈیٹا لیک ، آدھار لیک، ایس ایس سی ایگزام لیک، الیکشن ڈیٹ لیک، سی بی ایس ای پیپر لیک۔ ہر چیز میں لیک ہے، چوکیدار ویک ہے۔ ‘‘ راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ’بس ایک اورسال‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپر لیک ہونے کے بعد سی بی ایس ای نے گزشتہ روز 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی بالترتیب ریاضی اور اکنامکس کے امتحان دوبارہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تاحال امتحانات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
پیپر لیک کے واقعہ کے بعد سے دہلی پولس کی کرائم برانچ حرکت میں ہے اور دہلی-این سی آر کے متعدد مقامات پر چھاپے ماری جاری ہے۔
سی بی ایس ای کا پرچہ لیک ہو جانے کی وجہ سے ملک بھر کے 19 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ رواں سال بورڈ امتحان کے لئے تقریباً 2824696 بچے شامل ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Mar 2018, 12:00 PM