راہل گاندھی مودی حکومت پر پھر حملہ آور، کہا ’بی جے پی کی بدانتظامی عوام ختم کرے گی‘
راہل گاندھی نے اندھادھند ٹیکس لگا کر سرکاری خزانہ کو بھرنے والے ایک لالچی راجہ کی پرانی کہانی سنائی اور کہا کہ جب لوگ بہت زیادہ دکھی ہوگئے تو عوام نے ہی آخر میں اس بدانتظامی کو ختم کیا۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافہ پر حکو مت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سبب مہنگائی میں اضافہ سے عوام پریشان ہوچکے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدانتظامی کو اب وہی ختم کریں گے۔
راہل گاندھی نے اندھادھند ٹیکس لگا کر سرکاری خزانہ کو بھرنے والے ایک لالچی راجہ کی پرانی کہانی سنائی اور کہا کہ جب لوگ بہت زیادہ دکھی ہوگئے تو عوام نے ہی آخر میں اس بدانتظامی کو ختم کیا اور یہی کہانی اب بی جے پی حکومت کے ساتھ بھی دہرائی جانے والی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ پرانی کہانیوں میں ایسے لالچی راجہ کی کہانی ہوتی تھی جو اندھا دھند ٹیکس وصولی کرتا تھا۔ پہلے عوام دکھی ہوجاتے لیکن آخر میں عوام ہی اس بدانتظامی کو ختم کرتے تھے۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔
خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں اونچی رہنے کے دباو میں آج پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 35 پیسے بڑھ کر 104.79روپے اور ڈیزل 93.52 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔