نریندر مودی تمل ناڈو کی ثقافت، زبان اور لوگوں کا احترام نہیں کرتے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے تین روزہ دورے پر تمل ناڈو کے کوئمبٹور پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے وہاں روڈ شو کیا۔ انہوں نے روڈ شو کے دوران وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے تین روزہ دورے پر تمل ناڈو کے کوئمبٹور پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران ان کا کانگریس کارکنان نے پُرجوش استقبال کیا۔ راہل گاندھی نے روڈ شو کے دوران موجود لوگوں سے خطاب کیا۔ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو تمل ناڈو کی ثقافت، زبان اور لوگوں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ ان کا خیال ہے کہ تمل کے عوام، زبان اور ثقافت ان کے نظریات اور ثقافت کے ظابع ہونا چاہیے۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر مودی حکومت کے خلاف لڑیں گے۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، "ایک بار پھر تمل ناڈو میں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ مجھے کونگو بیلٹ کے اپنے تامل بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ ہم مل کر تامل ناڈو کی ثقافت کو مودی سرکار کے حملے سے بچائیں گے۔ تمل ناڈو پہنچتے ہی راہل گاندھی کا زبردست استقبال کیا گیا۔ راہل گاندھی کے روڈ شو میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔