کیا وزیر اعظم چینی حملہ کا سچ ملک کو بتائیں گے؟ راہل گاندھی
جب جب ملک جذباتی ہوا، فائلیں غائب ہوئیں۔ مالیا ہو یا رافیل، مودی یا چوکسی۔۔۔ گمشدہ لسٹ میں لیٹسٹ ہیں چینی حملہ والے دستاویز۔ یہ اتفاق نہیں، مودی حکومت کا جمہوریت مخالف تجربہ ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی دراندازی پر وزیراعظم نریندر مودی پر غلط بیانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ گمراہ کرنے کی نئی روایت شروع کرکے جمہوریت کا مذاق اڑانے کے بجائے اس معاملہ پر سچ بول کر ستیہ گرہ کی شروعات کریں۔
مسٹر گاندھی نے کل ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ’ کیوں نہیں، ہمیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر، ملک میں بڑھتی ’جھوٹ کی گندگی‘ بھی صاف کرنی ہے۔ کیا وزیراعظم چینی حملہ کا سچ ملک کو بتاکر اس ستیہ گرہ کی شروعا ت کریں گے۔‘
اس سے پہلے انہوں نے چینی دراندازی پرتفصیلات دینے والی وزارت دفاع کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ دستاویزات کو ہٹانے پر حکومت پر پھر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا جمہوریت مخالف کام ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے لکھا جب جب ملک جذباتی ہوا، فائلیں غائب ہوئیں۔ مالیا ہو یا رافیل، مودی یا چوکسی۔۔۔ گمشدہ لسٹ میں لیٹسٹ ہیں چینی حملہ والے دستاویز۔ یہ اتفاق نہیں، مودی حکومت کا جمہوریت مخالف تجربہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔