سونیا گاندھی کی طرف سے ’اجمیر شریف درگاہ‘ کے لیے چادر روانہ
کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش پر راہل گاندھی نے یہ چادر کانگریس اقلیتی سیل کے سربراہ ندیم جاوید کے حوالے کی۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔
اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں عرس کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر سیاسی لیڈران کے ذریعہ درگاہ میں مزار پر چڑھانے کے لیے چادر بھیجے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پیر کے روز جہاں پی ایم نریندر مودی نے چادر اجمیر شریف درگاہ کے لیے روانہ کیا تھا، وہیں آج راہل گاندھی سمیت کانگریس کے اہم لیڈروں نے سونیا گاندھی کی طرف سے خصوصی چادر اجمیر شریف کے لیے روانہ کیا۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش پر راہل گاندھی نے یہ چادر کانگریس کے اقلیتی سیل سربراہ ندیم جاوید کے حوالے کی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈران پون کمار بنسل، ہارون یوسف اور ترجمان پون کھیڑا سمیت کئی دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ اس موقع کی کچھ تصویریں کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر بھی کی گئی ہیں، جن میں راہل گاندھی دیگر کانگریس لیڈران کے ہمراہ چادر لیے نظر آ رہے ہیں۔
اجمیر شریف کے لیے چاندر بھیجے جانے کے پیش نظر کانگریس کے سینئر لیڈر ہارون یوسف نے کہا کہ ’’گاندھی فیملی روایتی طور پر چادر پوشی کرتی رہی ہے۔ گاندھی فیملی اور پارٹی کی جانب سے اس کے ذریعہ سماجی خیر سگالی کا ایک پیغام دیا جاتا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔