مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے ، فوجیوں کی نہیں: راہل
لداخ سرحد پر چین اور ہندوستان کے مابین تنازع پر راہل گاندھی گزشتہ کئی مہینوں سے وزیر اعظم مودی پر مستقل حملہ آور ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے لئے جہاز خریدے جانے کے حوالہ سے نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے، فوجیوں کی نہیں۔
لداخ سرحد پر چین اور ہندوستان کے مابین تنازع پر مسٹر گاندھی گزشتہ کئی مہینوں سے مسٹر مودی پر مستقل حملہ آور ہیں۔
کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کل یعنی ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا ہے کہ ’’ٹرک کے اندر بیٹھے کچھ فوجی آپس میں بات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ’انہیں نان بلٹ پروف گاڑی میں بھیج کر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔‘‘
مسٹر گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’ہمارے فوجیوں کو نان بلٹ پروف ٹرکوں میں شہید ہونے کیلئے بھیجا جارہاہے اور ہمارے وزیر اعظم کے لئے 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہاز! کیا یہ انصاف ہے؟‘‘
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو بھی جہاز خریدنے کے لئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا اور کہاتھا کہ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لئے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں کے لئے کتنا کچھ خریدا جاسکتا تھا ۔ گرم لباس: 30،00،000 ، جیکٹس ، دستانے: 60،00،000 ،جوتے: 67،20،000 آکسیجن سلنڈر: 16،80،000۔ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے نہ کہ فوجیوں کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM