اتر پردیش کی 80 سیٹوں کا راہل گاندھی نے کر دیا بنٹوارا

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اتر پردیش میں لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم کر دی ہے۔ انھوں نے مشرقی یو پی کی 41 سیٹوں کی ذمہ داری پرینکا گاندھی کو اور 39 سیٹوں کی ذمہ داری جیوترادتیہ سندھیا کو سونپی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے نئے جنرل سکریٹریز اور ریاستی انچارج کو لوک سبھا انتخابات کے مدنظر خصوصی ذمہ داریاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مرحلہ میں ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی کل 80 لوک سبھا سیٹوں کی ذمہ داری بھی تقسیم کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت اتر پردیش (مشرق) کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو کل 41 سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے جب کہ اتر پردیش (مغرب) کے انچارج جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا کو 39 سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال نے اس سلسلے میں نوٹس جاری کر بتایا کہ کانگریس صدر نے دونوں انچارجوں کو ذمہ داری تقسیم کر دی ہے۔

پرینکا گاندھی کو جن لوک سبھا سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں پی ایم نریندر مودی کا انتخابی حلقہ وارانسی، اتر پردیش وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حلقہ گورکھپور، فیض آباد اورجھانسی جیسی سیٹیں ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا سیٹ اور یو پی اے صدر سونیا گاندھی کی سیٹ رائے بریلی بھی پرینکا گاندھی کے ذمہ ہیں۔

اتر پردیش مغرب کے انچارج جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا کے ذمے جو 39 لوک سبھا سیٹیں ہیں ان میں کانپور، بہرائچ، بریلی، مراد آباد، کیرانہ، آگرہ، متھرا، قنوج، سہارنپور اور غازی آباد جیسی اہم سیٹیں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔