مودی اپنے دوستوں کے ہیں کسانوں کے نہیں: راہل گاندھی
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ کانگریس ہر کسان، ہر مزدور اور آخری صف میں کھڑے غریبوں کے لیے منصفانہ پالیسیاں بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن کسانوں کی بھلائی کے لیے کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ'کیا مودی کے دوستوں کا قرض معاف کر دیا گیا، ہاں؟ کیا مودی دوستوں کو کارپوریٹ ٹیکس میں چھوٹ ملی، ہاں؟ کیا مودی کے دوستوں کو سستی زمینیں دی گئیں؟ ہاں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اپنے دوستوں کے مفاد میں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انہیں کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاکہ 'لیکن کیا کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے؟نہیں۔ کیا کسانوں کے قرضے معاف کر دیے گئے؟ چند ایک کے درمیان ہندوستان کے وسائل کو ضائع کرنے کی 'متر پالیسی' مودی کی ان لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے جنہوں نے ہندوستان کو بنایا ہے۔
کسانوں کے مفادات کے لیے کانگریس کی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ "کانگریس ہر کسان، ہر مزدور اور آخری صف میں کھڑے غریبوں کے لیے منصفانہ پالیسیاں بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔