بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی کمزور بنیاد پر راہل کا تیز حملہ

چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ محض نو مہینوں میں گرتا ہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ مقصد صرف تشہیر کا تھا، نہ تو شیواجی مہاراج کا احترام تھا اور نہ ہی عوام کی حفاظت کی فکر تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تعمیراتی کاموں میں دھاندلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کچھ دیر بعد منہدم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد کمزوری ہورہی ہے اور اس میں شفافیت کی سخت ضرورت ہے۔

راہل  گاندھی نے کہا ’’افتتاح اور تشہیر تب ہی اچھے ہیں جب ان کے پیچھے ایسی بنیاد ہو جو حقیقت میں عوام کی خدمت کے لیے کام کرتی ہو۔ جب سرکاری املاک کے رکھ رکھاؤ کا فقدان اور اسے نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جانے لگیں اور پل، پلیٹ فارم یا مجسمے ربن کاٹنے کے ساتھ ہی گرنے لگیں تو یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔


ناقص تعمیراتی انفراسٹرکچر کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’ممبئی کے باندرہ ٹرمینس اسٹیشن پر حالیہ بھگدڑ ہندوستان کے ڈہتے بنیادی ڈھانچے کی تازہ ترین مثال ہے۔ گزشتہ سال جون میں بالاسور ٹرین حادثے میں 300 لوگوں کی جانیں گئیں، لیکن بی جے پی حکومت نے متاثرین کو معاوضہ دینے کے بجائے انہیں ایک طویل قانونی جنگ میں الجھا دیا۔ ذرا سوچئے، جب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ بھی محض نو مہینوں میں گرتا ہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ مقصد صرف تشہیر کا تھا، نہ تو شیواجی مہاراج کا احترام تھا اور نہ ہی عوام کی حفاظت کی فکر تھی۔

راہل گاندھی نے کہا ’’آج ملک کو بین الاقوامی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے جو غریبوں کی مقامی ضروریات کا بھی خیال رکھے ، جو کاروبار کو آسان، سفری آسان اور قابل رسائی اور لوگوں کو محفوظ بنائے۔ ہندوستان قابل ہے اور صلاحیت والا ہے  ،  ہمیں صرف ایک موثر اور شفاف نظام کی ضرورت ہے جس کا مقصد عوامی خدمت ہو اور توجہ ملک کے مضبوط مستقبل کی بنیاد ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔