تیل قیمتوں کو لے کر راہل نے مودی حکومت کو گھیرا، کم کرنے کے بجائے بڑھا دیئے دام

تیل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے مشورہ کو ماننے کے بجائے،وزیر خزانہ نے ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کا اعلان کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر تین روپے فی لیٹر کے حساب سے ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ابھی تین دن پہلے میں نے وزیر اعظم آفس سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لا کر ملک کے صارفین کو فائدہ پہنچائیں، راہل گاندھی نے آگے طنز کستے ہوئے کہا کہ اس مشورہ کو ماننے کے بجائے، ہماری ہوشیار وزیر خزانہ نے ایندھن پر مزید ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کا اعلان کر دیا ہے۔


کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے، پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت گھٹ چکی ہیں، مگر ہندوستان میں پٹرول-ڈیزل کے دام بڑھ رہے ہیں۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عام لوگوں کو کیوں نہیں مل رہا ہے؟ دہلی اور ممبئی میں 36 روپے میں پٹرول فروخت کرنے کا دعوی کرنے والے بی جے پی لیڈروں نے کس کمپنی کا ٹیپ منہ پر لگایا ہے؟


آپ کو بتا دیں کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جو ہفتہ سے ہی قابل عمل ہے، مرکزی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر خصوصی فیس دو روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں مصنوعات پر سڑک ٹیکس بھی ایک روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے، جس سے مرکزی فیس میں تین روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔