پھر پکڑا گیا نرملا سیتارمن کا جھوٹ، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے: راہل

گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’بدعنوانی کا بچاؤ کرنے والی آر ایم (رافیل منسٹر) کا جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا ہے، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔‘‘

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں بار بار جھوٹ بول رہی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا جا چکاہے، اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

گاندھی نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں ’رافیل وزیر‘ بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’بدعنوانی کا بچاؤ کرنے والی آر ایم (رافیل منسٹر) کا جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا۔ ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق سربراہ کے ایس راجو نے ان کے اس جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھسا کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل کو بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ان (نرملا سیتا رمن) کی حالت غیر مستحکم ہو گئی ہے، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Sep 2018, 11:37 AM