لکھنؤ ایئرپورٹ پر ’ریڈیوایکٹیو شعاعیں‘ لیک، 2 افراد بیہوش، 1.5 کلومیٹر علاقہ کرایا گیا خالی

بتایا جا رہا ہے کہ ریڈیو ایکٹیو لیک ہونے سے لکھنؤ ایئرپورٹ پر دو ملازمین بیہوش ہو گئے، افسران کے مطابق پولیس فورس اور فائر بریگیڈ اہلکار وہاں پہنچ چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ایئرپورٹ پر ریڈیوایکٹیو شعاعیں لیک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ لکھنؤ میں سروجنی نگر ایئرپورٹ کے کارگو ڈپارٹمنٹ میں گیس کے رساؤ سے ایئرپورٹ پر بھگدڑ جیسی حالت پیدا ہو گئی۔ آناً فاناً میں موقع سے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایئرپورٹ کے دو ملازمین بیہوش ہوئے ہیں۔ افسران کے مطابق پولیس فورس اور فائر بریگیڈ اہلکار وہاں پہنچ چکے ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔ سبھی لوگوں کو ایئرپورٹ کے کارگو ایریا سے دور رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔


افسران نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اندر 1.5 کلومیٹر کا علاقہ خالی کروایا جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق اموسی ایئرپورٹ سے گواہاٹی جانے والی پرواز سے اینٹی کینسر دواؤں کے کنٹینر کو بھیجا جانا تھا۔ ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک کارگو ٹرمینل والے کنارے میں کنٹینر کی اسکیننگ ہو رہی تھی۔ اسی درمیان مشین نے بیپ کی آواز دی جس سے کچھ گڑبڑی کا اندیشہ پیدا ہوا۔ موقع پر موجود ملازمین نے کنٹینر کو کھولا جس میں اینٹی کینسر دوائیں تھیں۔ ان دواؤں میں ریڈیو ایکٹیو الیمنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کنٹینر لیک کر رہا تھا جس سے نکلنے والی گیس سے ملازمین کے بیہوش ہونے کی بات سامنے آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔