کئی مودی آئیں گے اور چلے جائیں گے، اس بار بہار کی عوام جواب دے گی: رابڑی دیوی
بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے کہا کہ ملک میں لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے، کشمیر میں قتل ہو رہا ہے، کشمیر میں انتخاب کیوں نہیں کرائے جا رہے، ہمت ہے تو جموں و کشمیر میں انتخاب کرایا جائے۔
امت شاہ کے ذریعہ لالو یادو اور نتیش کمار پر کیے گئے زبانی حملے کا اب بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے سخت جواب دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کتنے مودی آئیں گے اور چلے جائیں گے۔ کیا پورے ملک کے لوگ ان کی مٹھی میں ہیں؟ رابڑی نے ساتھ ہی کہا کہ وہ روزگار نہیں دیں گے اور مہنگائی نہیں روکیں گے۔ انھیں سخت جواب بہار کی عوام دے گی۔ کیا صرف ان کے کہنے سے مودی آ جائے گا، کیا لوگ ان کے مٹھی میں ہیں؟
رابڑی دیوی نے کہا کہ ملک میں لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے، کشمیر میں قتل ہو رہا ہے۔ کشمیر میں انتخاب کیوں نہیں کرائے جا رہے؟ ہمت ہے تو جموں و کشمیر میں انتخاب کرائے جائیں۔ خوف کی وجہ سے انتخاب نہیں کرائے جا رہے وہاں۔ منی پور میں تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں، اس پر روک کیوں نہیں لگ رہی؟ بہار اور ملک کی عوام ان کو اب سبق سکھائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔