اے پی کے وجے واڑہ ریلوے اسٹیشن پر کیو آر کوڈ نظام، مسافرین کو راحت

ذرائع نے بتایا کہ وجے واڑہ اسٹیشن کے تمام 5 بکنگ کاؤنٹرس پر ان کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد جنرل بکنگ کاؤنٹرس پر مسافروں کا ہجوم کم ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: ریلوے اسٹیشنوں کے جنرل ٹکٹ کاؤنٹرس پر مسافروں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے قائم کیے گئے نئے نظام کے نتائج بہتر آنے کی امید ہے۔ چونکہ آندھراپریش کے وجے واڑہ کے تجارتی عہدیداروں نے ان ریزرو ٹکٹنگ سسٹم ایپ کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے، زیادہ تر مسافرین ٹکٹ خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔

خاص طور پر صبح کے وقت وجے واڑہ سے وشاکھاپٹنم، چینئی اور سکندرآباد انٹر سٹی ایکسپریس ٹرینوں کے مسافر جنرل ٹکٹ کے لیے کافی دیر تک لائن میں کھڑے رہتے تھے جس کی وجہ سے ہر بار ان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہوتا تھا اور ٹرین میں مسافرین کا کافی ہجوم بھی ہوا کرتا تھا۔ بعض اوقات چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران حادثات بھی پیش آتے ہیں۔


اب مسافرین، ریلوے اسٹیشن پر نئے نصب کردہ کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہیں اور اپنے اسمارٹ فونز پر نصب یو ٹی ایف ٹی ایپ کے ذریعہ براہ راست ٹکٹ حاصل کرتے ہیں۔ حکام مرحلہ وار طور پر تمام پلیٹ فارمس پر اس سہولت کو فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ وجے واڑہ اسٹیشن کے تمام 5 بکنگ کاؤنٹرس پر ان کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد جنرل بکنگ کاؤنٹرس پر مسافروں کا ہجوم کم ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔