قومی آواز کے سب ایڈیٹر علی حیدر عرفی کو صدمہ

قومی آواز کے سب ایڈیٹر علی حیدر عرفی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کی والدہ محترمہ دختر حسن انتقال فرماگئیں ہیں۔ مرحومہ کی عمر 85 سال تھی اور وہ گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے کافی علیل چل رہی تھیں

علی حیدر عرفی کو صدمہ
علی حیدر عرفی کو صدمہ
user

قومی آواز بیورو

قومی آواز کے سب ایڈیٹر سید علی حیدر عرف عرفی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی والدہ محترمہ دختر حسن زوجہ علی شیر انتقال فرماگئیں ہیں۔ مرحومہ کی عمر 85 سال تھی اور وہ گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے کافی علیل چل رہی تھیں۔ انہوں نے موضع گھوگھیرا، سندیلہ ہردوئی میں واقع اپنی رہائش پر جمعرات کی شام آخری سانس لی۔

مرحومہ دختر حسن ضعیف العمری کی کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کے جگر میں پانی بھرنے لگا تھا اور وزن کافی کم ہو گیا تھا۔ حال ہی میں ڈاکٹروں نے ان میں سرطان کے مرض کی بھی تشخیص کی تھی۔ مرحومہ کا ایک سال پہلے دہلی کے ایمس میں بھی علاج چلا تھا اور اس کے بعد وہ صحت مند ہو گئی تھیں۔ لاک ڈاؤں کے دوران اچانک ان کی طبیعت کافی خراب رہنے لگی اور تقریباً ایک مہینہ کی علالت کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔


مرحومہ دختر حسن کے پسماندگان میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، ایک بیٹے کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ انکی نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح کے وقت ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

قومی آواز اور نیشنل ہیرالڈ گروپ نے علی حیدر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کو سکون اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ گروپ نے مرحومہ کے پسماندگان کے حق میں یہ بھی دعا کی کہ خدا انہیں اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔