ٹرمپ نے سلیمانی پر لگایا بڑا الزام، کہا ’4 امریکی سفارت خانوں پر حملے کا تھا منصوبہ‘

ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سفارتی اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس لئے امریکہ نے اس کے خلاف یہ کارروائی کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دیگر سفارت خانوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی تھی؟ اس پر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں نے یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی‘‘۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بغداد میں واقع سفارت خانہ ان میں ایک تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سفارتی اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس لئے امریکہ نے اس کے خلاف یہ کارروائی کی۔


واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ سے حملہ کرکے قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ سلیمانی کی موت کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی اضافہ ہو گیا تھا اور ایران نے بھی گزشتہ بدھ کو عراق واقع امریکہ کی دو ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔ ایران کے میزائل حملے کے بعد امریکہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔