کیف پر قبضہ کرنے میں ناکام پوتن نے پالیسی تبدیل کی

پوتن یوکرین کے جنوبی اور مشرقی علاقے پر اپنے دعووں کو قبول کرنے کے لیے کیف کو مجبور کرنا چاہتے ہیں، اس طرح روس ملک کے مغرب اور 2014 میں قبضے والے کریمیا کے درمیان ایک اراضی گلیارا بنانا چاہتا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کیف پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین میں اپنی جنگ سے متعلق پالیسی بدلنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔ یو این آئی اے این کے مطابق ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ نے نامعلوم ہائی رینکنگ والے امریکی افسران کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پوتن اب اہم علاقائی اہداف کی حفاظت کی پالیسی پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مذاکرہ کاروں میں سے ایک نے کہا کہ حاصل اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے یوکرینی مسلح افواج کے بااثر دفاع نے پوتن کو اپنی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لیے ترغیب دی ہے۔ اب روسی صدر یوکرین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر ماسکو کے دعووں کو قبول کرنے کے لیے کیف کو مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح روس ملک کے مغرب اور 2014 میں قبضے والے کریمیا کے درمیان ایک ’اراضی گلیارا‘ بنانا چاہتا ہے، ساتھ ہی ڈونباس پر کنٹرول کی توسیع کرنا چاہتا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ہی پوتن اپنے فوجی دباؤ کو جاری رکھیں گے، جس میں شہروں میں گولہ باری بھی شامل ہے۔ امید ہے کہ یہ زیلینسکی کو مغرب کے ساتھ اتحاد میں شامل ہونے کی امیدوں کو چھوڑنے اور کریملن کی غیرجانبدارانہ حالت اور دیگر مطالبات پر اتفاق کے لیے مجبور کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پوتن کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں تو امریکی افسران کے مطابق روس سبھی علاقوں کو اپنے ریگولر فوجیوں کے قبضے میں رکھنے کی کوشش کرے گا اور آگے بڑھنا جاری رکھے گا۔ افسران میں سے ایک نے کہا کہ ’’ہمارے فوجی اندازے کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ پوتن ناقہ بندی کی پالیسی پر لوٹ رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔