پنجاب: تعلیمی محکمہ میں خالی 10 ہزار عہدہ بھرے جائیں گے، 2000 پی ٹی ٹیچر کی بھی ہوگی بحالی
پنجاب محکمہ تعلیم میں خالی تقریباً 10 ہزار عہدوں پر جلد ہی بحالیاں ہوں گی، ساتھ ہی سبھی سرکاری اسکولوں میں تقریباً 2000 پی ٹی ٹیچر تقرر کیے جائیں گے۔
پنجاب میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی دینے کے لیے پنجاب حکومت ریاست کے محکمہ تعلیم میں خالی پڑے سبھی عہدوں کو بھرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے تحت کم از کم 10 ہزار عہدوں پر تقرریاں ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے پیر کے روز محکمہ تعلیم میں محکمہ طبقات میں 10880 عہدوں کو بھرنے کی ہدایت جاری کی۔
مختلف محکموں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ایک اہم محکمہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس پر دھیان دینا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے ساتھ ہی سرکاری پرائمری اسکولوں میں 2000 پی ٹی ٹیچر کے عہدے تیار کرنے کو بھی کہا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی گاؤں میں جہاں بھی پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول ہیں، وہاں کم از کم ایک پی ٹی ٹیچر ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے محکمہ تعلیم سے اس پر سنجیدگی سے عمل کرنے کو کہا۔
وزیر اعلیٰ چنّی نے اس کے علاوہ مختلف مزدور یونینوں سے جڑے ایشوز پر بھی بحث کی۔ انھوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ کامگاروں سے بات چیت کر مسئلہ کا حل نکالا جائے اور محکمہ مالیات کو اس کی جانکاری دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے آر ایم ایس اے کے تحت تقرر کیے گئے تقریباً 1000 ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ کی پرانی مانگ کو قبول کرتے ہوئے محکمہ مالیات کو ان کی تنخواہ جاری کرنے کی ہدایت دی۔ ان لوگوں کی تنخواہ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ 2016 میں مقرر اعلیٰ حد کے سبب تخفیف کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ شعبۂ صحت کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت میں تقریباً 3400 عہدوں پر تقرری کو بھی منظوری دی۔ انھوں نے آنگن واڑی اور آشا ورکرس کے ساتھ ہی آیوشمان بھارت منصوبہ سے جڑے صحت اہلکاروں کو اس تجویز میں شامل کرنے کو کہا۔ اس میٹنگ میں طے کیا گیا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ مالی امداد یافتہ کپورتھلا کا میڈیکل کالج اور ہوشیارپور میں میڈیکل ریسرچ سنٹر کا جلد ہی سنگ بنیاد کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔