پنجاب: مختلف مطالبات پر کسانوں کی ریل روکو تحریک کا تیسرا دن

پنجاب کے امرتسر میں کسان مزدور سنگھرش سمیتی کی ریل روکو تحریک آج تیسرے دن بھی جاری رہی۔ کسانوں کی بڑی تعداد اپنے مختلف مطالبات ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر نعرے لگا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>پنجاب میں کسانوں کی ریل روکو تحریک / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

پنجاب میں کسانوں کی ریل روکو تحریک / فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں کسان مزدور سنگھرش سمیتی کی ریل روکو تحریک آج تیسرے دن بھی جاری رہی۔ کسانوں کی بڑی تعداد اپنے مختلف مطالبات ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر نعرے لگا رہی ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کم از کم امدادی قیمت کے قانون کو نافذ کرے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مفاد میں بہت سے اقدامات عرصہ دراز سے زیر التوا ہیں، ان پر بھی عملدرآمد کی جانی چاہئے۔

وہیں، کسانوں کی ریل روکو تحریک کی وجہ سے ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے دہلی میں ناردرن ریلوے کے جنرل منیجر شوبھن چودھری نے کہا کہ پنجاب میں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ جمعرات سے فیروز پور ڈویژن میں 14 اور امبالہ ڈویژن میں 4 مقامات پر بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 3 دنوں کی ہڑتال کی وجہ سے 90 میل ایکسپریس ٹرینیں اور 150 لوکل ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔