پنجاب میں بڑے حملہ کی سازش کا خلاصہ، آئی ایس آئی نے ڈرون سے بھیجے تھے ہتھیار

حکومت کے اعلی ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے مذہبی ڈیروں اور بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر بڑے دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پنجاب کے ترن تارن سے اتوار کو پکڑے گئے خالصتان زندآباد فورس (کے جے ایف) کے ایک ٹیرر موڈیول کو لے کر بڑا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پنجاب اور آس پاس کی ریاستوں میں 26/11 ممبئی حملہ جیسا بڑا حملہ کروانے کے فراق میں ہے۔ اسے انجام دینے کے لئے ڈرون کے ذریعہ پنجاب میں اے کے 47 رائفل اور بھاری تعداد میں میگزین اور کارتوس پہنچائے گئے تھے۔

حکومت سے جڑے ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے مذہبی ڈیروں اور بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر اسی طرح سے فائرنگ کروا کر بڑے حملہ کو انجام دینے کی سازش کی تھی جس طرح 26/11 ممبئی حملوں میں قصاب اور اس کے ساتھ آئے پاکستانی دہشت گردوں نے کی تھی۔ دہشت گردوں کو آئی ایس آئی کی جانب سے اس بڑے حملہ کو انجام دینے کے لئے اے کے 47 رائفل، 16 میگزین اور 472 کارتوس ڈرون کے ذریعہ بھیجے گئے تھے۔ وہیں حملہ کے دوران لایئو احکامات دینے کے لئے آئی ایس آئی کے ہینڈلروں نے ہتھیاروں کے ساتھ سیٹلائٹ فون بھی بھیجے تھے۔


ایک نیوز ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ترن تارن ضلع کے چولا صاحب گاؤں سے پکڑے گئے خالصتان زندآباد فورس کے ٹیرر موڈیول کے دہشت گردوں کو ڈرون کے ذریعہ چار سے پانچ مرتبہ ہتھیار بھیجے گئے تھے۔ ایک مرتبہ جب ڈرون سے ہتھیار گرائے جا رہے تھے تو تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستانی ڈرون گر گیا تھا۔ اس گرے ڈرون کو دہشت گرد شبھ دیپ نے ثبوت مٹانے کے لئے توڑ دیا تھا اور اس کے پنکھوں کو جلا دیا تھا۔ اس کے بعد پنجاب پولس نے اس ڈرون کے کچھ حصوں کو راجو کے گاؤں کے نزدیک سے برآمد کر لیا تھا۔ پکڑے گئے دہشت گردوں نے پوچھ تاچھ کے دوران کئی انکشاف کیے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے ملی اطلاع کے بعد اس بات کے امکان ہیں کہ ابھی پنجاب میں کئی گرفتاریاں ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Sep 2019, 12:50 PM