پنجاب: بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر علی الصبح فائرنگ، 4 افراد ہلاک، علاقہ کو حصار میں لے کر سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں فوجی اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی) ملٹری اسٹیشن پر ہونے والے واقعے کے بعد سے سرگرم ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں فوجی اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی) ملٹری اسٹیشن پر ہونے والے واقعے کے بعد سے سرگرم ہے۔ پورے علاقے کو حصار میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

بھٹنڈہ کے ایس ایس پی نے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی تردید کی ہے۔ پولیس اسے باہمی تصادم کا واقعہ قرار دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پولیس کو بھی ملٹری اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔


تازہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ افسران کی میس کے اندر پیش آیا۔ واقعہ کے وقت صبح کے 4.35 بج رہے تھے۔ لہذا قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ یہ فوجی افسران کے درمیان کوئی تنازعہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت فائرنگ رک گئی ہے۔ پہلے خبر آئی تھی کہ فائرنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن شہر سے ملحق ہے اور یہ ایک پرانا اور بہت بڑا فوجی اسٹیشن ہے۔ پہلے یہ شہر سے تھوڑا دور تھا لیکن شہر کی توسیع کے ساتھ اب ملٹری اسٹیشن رہائشی علاقے کے قریب آ گیا ہے۔ اس فوجی اسٹیشن کے باہر کوئی بھی عام گاڑی پہنچ سکتی ہے۔ تاہم، اسٹیشن کے باہر عموماً زبردست حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔