لدھیانہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات 7 آر پی ایف جوان میں کورونا کی تصدیق سے دہشت، 100 جوان کوارنٹائن

پنجاب کے لدھیانہ میں اب تک کورونا کے 173 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ 31 معاملے سرگرم ہیں اور 135 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے الگ الگ حصوں میں ڈیوٹی پر تعینات کورونا واریرس پر کورونا کا حملہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پنجاب کے لدھیانہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات 7 آر پی ایف (ریلوے سیکورٹی فورس) اہلکاروں کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ اس خبر کے بعد تقریباً 100 آر پی ایف جوانوں کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ آر پی ایف ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آر پی ایف جوانوں میں کورونا کی تصدیق سے محکمہ میں تو دہشت کا ماحول ہے ہی، عوام میں بھی خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔


اس سے قبل پیر کے روز امرتسر کے تھانہ بی ڈویژن میں بند ایک حوالاتی کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد محکمہ صحت نے تھانہ میں ڈیوٹی کرنے والے اسٹاف کو کوارنٹائن کر دیا۔ پانچ اے ایس آئی سمیت 16 پولس اہلکاروں کے سیمپل لے کر جانچ کے لیے انفلوئنزا لیب بھیجا گیا ہے۔ آئسولیشن وارڈ میں داخل حوالاتی سلطان روڈ پر ہوئے گولیی واقعہ میں ملزم تھا۔

بہرحال، لدھیانہ میں اب تک کورونا کے 173 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ فی الحال 31 معاملے سرگرم ہیں اور 135 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ لدھیانہ میں اب تک کورونا کی زد میں آ کر 7 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ شہر میں محکمہ صحت کورونا کی روک تھام میں مصروف ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ حالات زیادہ خطرناک نہ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔