پنجاب کانگریس نے کورونا متاثرین کی مدد کے لئے بڑھایا ہاتھ
سنیل جاکھڑ نے کہا کہ ریاستی حکومت ضرورت مند خاندانوں کو راشن کٹس بھی فراہم کر رہی ہیں، لیکن ان حالات میں کانگریس پارٹی نے بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چنڈی گڑھ: پنجاب پردیش کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے ریاست میں کورونا متاثرین کی مدد کے لئے پارٹی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں سے پارٹی کے رہنما اور کارکن لوگوں کی مدد کریں گے۔ سنیل جاکھڑ اور ریاستی وزیر صحت بلبیر سنگھ سدھو پیر کے روز یہ کنٹرول روم چنڈی گڑھ میں پارٹی کے دفتر میں شروع کریں گے۔
سنیل جاکھڑ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پارٹی کے ریاستی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست اور ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ایسی صورتحال میں سبھی کے تعاون کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ضرورت مند خاندانوں کو راشن کٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں، لیکن ان حالات میں پارٹی نے بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنیل جاکھڑ کے مطابق پارٹی کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے لوگوں کی ہرممکن مدد کریں۔ بہت سارے خاندان اور کنبے ایسے ہیں جن کے گھروں کے تمام افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، وہاں کھانا لے جایا جاسکتا ہے اور جن کو آکسیجن، ایمبولینس یا دیگر طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے اس میں بھی پارٹی کارکنان تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں : دراصل یہ مودی اور شاہ کے تکبر کی شکسَت ہے... سید خرم رضا
انہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری امن پریت سنگھ لالی کو ریاستی کوآرڈی نیٹر اور ریاستی یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری کرم ویر سنگھ سدھو کو ریاستی کوآرڈی نیٹر مقرر کیا کیا گیا ہے جو اسٹیٹ کانگریس کمیٹی، چنڈی گڑھ کے دفتر میں بیٹھیں گے۔ جہاں ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعہ کوئی بھی شخص کال کر کے مدد مانگ سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔