پنجاب: گوردوارہ میں نہنگ سکھوں اور پولیس کے درمیان تصادم، ایک پولیس اہلکار کی موت، علاقہ میں کشیدگی
پنجاب کے کپورتھلا میں واقع گرودوارے میں ہونے والے تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ تین دیگر جوان زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق 40-50 نہنگ سکھوں نے گرودوارے پر حملہ کیا تھا
چنڈی گڑھ: پنجاب کے کپورتھلا میں ایک گرودوارہ میں نہنگ سکھوں کے ایک گروپ کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان بحق ہو گیا، جبکہ تین فوجی زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نہنگ سکھوں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب پولیس کچھ نہنگ سکھوں کو گرفتار کرنے آئی تھی۔ کپورتھلا کے ایس پی تیج بیر سنگھ ہوندل نے کہا کہ جس وقت نہنگوں نے پولیس اہلکاروں پر گولی چلائی وہ سڑک پر کھڑے ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق تنازع کپورتھلا میں سلطان پور لودھی گرودوارہ شری اکال بونگا کے آپریشن کو لے کر ہوا تھا۔ نہنگ سکھوں کا ایک گروپ گرودوارہ چلاتا ہے۔ جبکہ دوسرے گروہ کے 30 سے زائد نہنگ سکھوں نے اس پر قبضہ کر لیا۔ پہلے گروپ کی شکایت پر جب پولیس تجاوزات خالی کرنے اور کچھ نہنگوں کو گرفتار کرنے پہنچی تو نہنگ سکھوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس دوران نہنگ سکھوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔