پنجاب: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امت رتن کوٹ فتح رشوت لینے کے معاملہ میں گرفتار

عہدیدار نے اطلاع دی کہ رکن اسمبلی کو بدھ کی شام راج پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جمعرات (آج) عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بھٹنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ دیہاٹ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر امت رتن کوٹ فتح کو ویجیلنس بیورو نے رشوت کے ایک معاملہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس سے کچھ روز قبل پنجاب ویجیلنس بیورو نے رکن اسمبلی کے معاون خاص ریشم گرگ کو اسی معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔

بیورو کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اطلاع دی کہ رکن اسمبلی کو بدھ کی شام راج پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جمعرات (آج) عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رکن اسمبلی کے معاون ریشم گرگ کو ایک گرام پردھان کے شوہر کی شکایت کے بعد 16 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر 25 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔


رپورٹ کے مطابق ویجیلنس بیورو کی ٹیم نے ریشم گرگ کو 4 لاکھ روپے نقد رقم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں، کوٹ فتح نے گرگ کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعت پر پنجاب میں عآپ کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔