ہم نے ایک بھی نیوکلیائی بم چلایا تو ہندوستان ہمیں ختم کر دے گا: پرویز مشرف
ہندوستان اور پاکستان کے تلخ ہو رہے رشتوں کے درمیان پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرہم نے ایک بم ہندوستان پرگرایا تو وہ ہم پر 20 نیوکلیائی بم گرا کر ختم کرسکتا ہے۔
پاکستان کے سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف نے پلوامہ حملہ کے بعد پیدا کشیدگی کے درمیان ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے اگر ہندوستان پر نیوکلیائی حملہ کیا تو ہندوستان اسے نیست و نابود کر دے گا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پرویز مشرف نے کہا کہ ’’ہم نے اگر ایک نیوکلیائی بم پھینکا تو ہندوستان ہم پر 20 بم پھینک کر ہمیں ختم کر دے گا۔ ایسے میں ہمیں 50 بموں سے حملہ کرنا ہوگا... کیا کوئی ملک ایسا کر سکتا ہے۔‘‘
دراصل جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان کو ہر محاذ پر ہندوستان جواب دے رہا ہے۔ اس درمیان پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ہندوستان سے خوف لگنے لگا ہے۔ انھوں نے پاکستان حکومت کو متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ہندوستان پر ایک بھی نیوکلیائی بم سے حملہ کیا تو ہندوستان 20 نیوکلیائی بموں سے حملہ کر ہمیں ہی ختم کر دے گا۔ انگریزی اخبار ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک پریس کانفرنس میں مشرف نے یہ باتیں کہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہندوستان و پاکستان کے رشتے پھر سے بہت خطرناک سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ مشرف نے نیوکلیائی حملہ کیے جانے کی باتوں کو بکواس قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ مشرف نے 2016 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا اور وہ اس وقت دوبئی میں مقیم ہیں۔ ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔