پلوامہ: فوجی اہلکاروں پر مسجد میں گھسنے کا الزام

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کی ایک مسجد میں فوج کے کچھ اہلکاروں کے مبینہ داخلے کی ریاست کے سیاسی حلقوں کی طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کی ایک مسجد میں فوج کے کچھ اہلکاروں کے مبینہ داخلے کی ریاست کے سیاسی حلقوں میں مذمت کی جا رہی ہے۔ پلوامہ ضلع کے زادورا گاؤں کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ فوج کے کچھ اہلکار مقامی مسجد میں داخل ہوئے اور مسلمانوں کو 'جئے شری رام' کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ تاہم اس واقعے کے حوالے سے فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

تین سابق وزرائے اعلیٰ، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹر پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس واقعہ کی تصدیق کریں اور اگر درست ثابت ہوں تو اس کے ذمہ داروں کو سزا دیں۔ اسی طرح کی مذمت سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے بھی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔