پلوامہ حملہ کے ماتم کے درمیان ’باپو کی گنہگار‘ پوجا شکن اور اس کا شوہر ضمانت پر رہا
ایک طرف جہاں ملک ابھی پلوامہ حملہ کے ماتم میں ڈوبا ہوا ہے وہیں دوسری طرح مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولیاں چلانے والی پوجا شکن پانڈے اور اس کے وکیل شوہر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔
علی گڑھ: ایک طرف جہاں ملک ابھی پلوامہ حملہ کے ماتم میں ڈوبا ہوا ہے وہیں دوسری طرح مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولیاں چلانے والی پوجا شکن پانڈے اور اس کے وکیل شوہر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ دونوں کو جیل میں محض ایک ہفتہ گزارنا پڑا۔
واضح رہے کہ30 جنوری کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پرہندو مہا سبھا کی قومی سیکریٹری پوجا شکن پانڈے اپنے وکیل شوہر کے ساتھ بابائے قوم کے پتلے پر ایئر پسٹل سے گولیاں چلا کر ٹھیک اسی طرح خون بہتا ہوا ویڈیو بنا رہی تھی جس طرح مہاتما گاندھی کو قتل کیا گیا تھا۔
اس پورے معاملہ میں پولس 11 نے افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا جس میں سے چار چار کر کے کئی افراد کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا تھا جبکہ ایک شخص کوپولس نے تھانے سے ہی ضمانت دے دی تھی۔مقدمہ قائم ہونے کے بعد سے کئی روز تک پوجا شکن پانڈے اپنے شوہر اشوک پانڈے جو کہ پیشہ سے وکیل ہیں دونوں فرار ہو گئی تھی کئی روز کی مشقت کے بعد پولس نے نوئیڈا کے ٹی پائنٹ سے دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں سے آج دونوں ضمانت پر جب رہا ہوئے تو ان کے استقبال کے لئے ہندو مہا سبھا سمیت کئی دیگر تنظیموں کے افراد موجود تھے۔
اس موقع پر پوجا نے کہا کہ انہیں کسی طرح کا کوئی ملال جیل جانے کا نہیں ہے وہ اپنی بات پر آج بھی قائم ہیں کہ گاندھی جی وجہ سے ملک کا بٹوارہ ہوا تھا اور وہ ہمیشہ اس پر قائم رہیں گی کہ ان کے لئے گاندھی جی کی کو شہید کرنے والی ناتھورام گوڈسے کے لئے بہت عزت ہے اور وہ گوڈسے کی پوجا کرتی ہیں اور کرتی رہیں گی دنیا کا کوئی قانون انکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر مہاتما گوڈسے زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ جیل کے باہر ہی تمام پولس اہلکار و افسران کی آمد و رفت سر عام جاری تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔