مودی آمرانہ حکومت کی روایت شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: نارائن سامی
پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ نے كامراج نگر اسمبلی حلقہ کے لئے انتخابی مہم شروع کرنے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ رواداری کے فقدان کی وجہ سے پی ایم مودی آمرانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
پڈوچیري: پڈوچیريی کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک میں آمرانہ حکومت کی رواج دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔وی نارائن سامی نے كامراج نگر اسمبلی حلقہ میں 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم شروع کرنے کے دوران صحافیوں سے یہاں منگل کو کہا کہ رواداری کے فقدان کی وجہ سے نریندر مودی اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واب لنچنگ کے خلاف وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھنے والے 49 دانشوروں اور سماجی کارکنوں کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی وی نارائن سامی نے الزام لگایا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنیادی حقوق خیال، اور اظہار رائے کی آزادی کی بھی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو قتل کی ملزمہ اندرانی مکھرجی کے بیان کی بنیاد پر جیل میں بند کر دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2019, 3:01 PM