سبریمالہ مندر دَرشن کرنے پہنچیں دو خواتین سخت مخالفت کے بعد لوٹیں واپس
کیرالہ کے سبريمالا واقع بھگوان ایپا مندر میں درشن کے لئے گئیں دو خواتین کو ايپا عقیدتمندوں کی سخت مخالفت کے بعد انتظامیہ نے بدھ کو بغیر درشن کے ہی واپس بھیج دیا۔ کیرالہ کے کانپور واقع ارانكاو کی ریشما نشانت اور شالیما سجیش نے چھ مردوں کے ساتھ پمبا پہنچ کر صبح ساڑھے چار بجےبھگوان ایپا کے درشن کے لئے اپنا سفر شروع کیا ۔ ان کے نیلی مالا واٹر ٹینک پہنچنے پر کچھ ايپا عقیدتمندوں نے ان کا راستہ روک دیا۔ جیسے ہی دو خواتین کے سبریمالہ مندر میں داخل ہونے کی کوشش سے متعلق خبر پھیلی، مزید ايپا عقیدت مند وہاں جمع ہو گئے اور ہنگامہ و احتجاج کرنے لگے۔
اس درمیان دونوں خواتین کو پولس نے سیکورٹی فراہم کی اور اسسٹنٹ پولس کمشنر اے. پردیپ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مظاہرین عقیدتمندوں میں سے پانچ کو گرفتار بھی کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ریشما نشانت اور شالیما سجیش بھگوان ایپّا کے درشن کی ضد پر اڑی رہیں اور انہوں نے اس کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے پولس سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ لیکن پولس نے جب دیکھا کہ مظاہرین ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ماحول بے قابو ہوتا جا رہا ہے تو امن و قانون کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں پولس تحفظ فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ مجبوراً دونوں خواتین کو بغیر دَرشن کیے ہی وہاں سے واپس ہونا پڑا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔