ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتال ختم کی

کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں 9 اگست کو ایک خاتون  جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری کی گئی اور اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف جونیئر ڈاکٹرس بھوک ہڑتال پر تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال جاری تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی ڈاکٹر کے اہل خانہ کے اصرار اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کے حلف کے ساتھ ہڑتال ختم کی گئی ہے۔ آر جی کار میڈیکل اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں جونیئر ڈاکٹرز گزشتہ 17 دنوں سے ہڑتال پر تھے۔

مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال کی ہوئی تھی۔ ریاستی حکومت نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں کو میٹنگ میں شرکت کے لیے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنی ہوگی، لیکن تحریک کی قیادت کرنے والے جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ ریاستی حکومت اور ان کے وفد کی شرط قبول نہیں کریں گے۔ بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں گے۔


ممتا بنرجی سے ملاقات کے لیے کل 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ، 19 اکتوبر، مغربی بنگال کے چیف سکریٹری منوج پنت نے جونیئر ڈاکٹروں کو کل یعنی 21 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔ ملاقات کا وقت 45 منٹ طے کیا گیا تاہم وزیر اعلیٰ سے جونیئر ڈاکٹروں کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔