نعرے بازی اور ہنگامہ کے بیچ ادے پور قتل کے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا

ادے پور میں کنہیا لال کے بہیمانہ قتل کے ملزم ریاض اور غوث محمد کو ادے پور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ لوگوں نے عدالت کے باہر اور اندر احتجاج کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ادے پور میں کنہیا لال قتل کے اہم ملزم ریاض اور غوث محمد کو ایس آئی ٹی نے جمعرات کی شام ادے پور سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ بڑی بات یہ تھی کہ ان کی آمد سے قبل ہی عدالت کے باہر نوجوانوں کا ہجوم جمع ہو گیا اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ عدالت نے حکم دیا اور دونوں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمین کو راجسمند پولیس نے پکڑا تھا، جس کے بعد تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا۔ قتل کی جگہ دھان منڈی سرکل تھی جہاں سے ادے پور کے سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔


ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے درمیان لایا گیا

ملزمان کو شام چھ بجے کے قریب عدالت لایا گیا جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ایک طرف نوجوان عدالت کے باہر نعرے لگا رہے تھے تو دوسری طرف عدالت کے اندر موجود وکلاء بھی مشتعل نظر آئے۔ مشتعل وکیل نے نعرے بازی بھی کی اور احتجاج بھی کیا۔ سماعت تقریباً ایک چوتھائی گھنٹے تک جاری رہی اور پھر عدالت نے عدالتی تحویل کا حکم دیا۔ جب دونوں ملزمان کو لایا گیا اسی وقت ایس آئی ٹی مین گیٹ سے داخل ہوئی ۔ مین گیٹ کے باہر زیادہ ہجوم ہونےکی وجہ سے پولیس نے انہیں عدالت کے پچھلے گیٹ سے باہر نکالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔