بھاگلپور: شاہنواز حسین کو سورن سینا نے دکھائے کالے جھنڈے
بھاگلپور دورہ پر آئے سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کے قافلہ کو بہار میں ضلع بھاگلپور کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں اسٹیشن چوک کے نزدیک سورن سینا کے کارکنوں نے جبراََ روکا اور کالے جھنڈے دکھائے۔
بھاگلپور: ریزرویشن کی مخالفت کر رہے سورن سینا کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین کو کالے جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
بھاگلپور دورہ پر آئے سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کے قافلہ کو بہار میں ضلع بھاگلپور کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں اسٹیشن چوک کے نزدیک سورن سینا کے کارکنوں نے جبراََ روکا اور کالے جھنڈے دکھائے۔
اس دوران ریزرویشن کے خلاف کارکنوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت اور شاہنواز حسین کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد میں پولس مداخلت اور کوششوں سے بی جے پی لیڈر کے فافلہ کو آگے روانہ کرایا گیا۔ وہ بھاگلپور میں منعقدہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی یوا سنکلپ ریلی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔
خیال رہے کہ سورن سینا کے کارکنوں نے سنیچر کو بہار کے نائب وزیراعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی اور آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کے قافلہ کو روک کر کالے جھنڈے دکھائے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔