’اسلام میں جان کی حفاظت سب سے ضروری‘ کورونا ویکسین معاملہ پر مولانا خالد رشید کا بیان

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔

خالد رشید فرنگی محلی، تصویر آئی اے این ایس
خالد رشید فرنگی محلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: کورونا ویکسین کے سلسلے میں مسلمانوں میں ہو رہی مخالفت کے دوران سنی عالم مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت سب سے اہم ہے، انہوں نے آج کہا ہے کہ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جاسکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام کہہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ انہیں کس ڈاکٹر سے جانکاری حاصل کی ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔ کورونا بیماری سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کے علاج کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔


مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اگر کسی دوامیں کوئی حرام چیز بھی شامل ہو اور جان بچانے کے لئے اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو وہ لی جاسکتی ہے۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ پولیو ویکسین کی طرح کورونا ویکسین کے لئے افواہ نہ پھیلائیں بلکہ ویکسین کا انتظار کریں اور ڈاکٹر کی صلاح لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔