نہ صرف یوم ماحولیات پر بلکہ ہر روز زمین کی حفاظت کریں: راہل گاندھی
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ زمین کا بدلتا ہوا ماحول ایک بہت بڑے خطرے کی گھنٹی ہے، اس لیے صرف یوم ماحولیات کے موقع پر ہی نہیں بلکہ ہر دن اس کی حفاظت کرنا پڑے گی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ زمین کا بدلتا ہوا ماحول ایک بہت بڑے خطرے کی گھنٹی ہے، اس لیے صرف یوم ماحولیات کے موقع پر ہی نہیں بلکہ ہر دن اس کی حفاظت کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ زمین پر آب و ہوا میں کس طرح تبدیل آ رہی ہے اور کس سنجیدگی کے ساتھ ایک چیلنج بن کر ہم پر اثر انداز ہو رہی ہے، اس کی ایک مثال اس سال چلچلاتی گرمی ہے جس نے ہر انسان کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے پاس صرف ایک زمین ہے۔ اپنے سیارے کو بچانے اور اس کی خوشحالی کو بحال کرنے کے لیے، اس کی حفاظت کا جشن منائیں اور آج اور ہر دن اس کی حفاظت میں مدد کریں۔ عالمی یوم ماحولیات‘‘۔
جبکہ پرینکا گاندھی نے کہا ’’موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں کو کس طرح متاثر کر رہی ہے اس کی ایک مثال اس سال کی شدید گرم ہوائیں ہیں۔ ان گرم ہواؤں نے کسانوں، ماہی گیروں کو نقصان پہنچایا ہے، عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، اس لیے ترجیحی طور پر ہمیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔ عالمی یوم ماحولیات۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔