ٹی ایم سی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور اداکار تاپس پال کا 61 سال کی عمر میں انتقال

سال 1958میں پیدا ہونے والے تاپس پال نے اپنے کیئریر کی شروعات 1980میں بنگلہ فلم ’دادر کرتی‘ سے کی تھی۔1981میں ’صاحب‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: ترنمو ل کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ و مشہور ادا کار تاپس پال کا آج صبح دل کا دوڑہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔ اس وقت ان کی عمر 61سال تھی۔پال کا ممبئی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔

سال 1958میں پیدا ہونے والے تاپس پال نے اپنے کیئریر کی شروعات 1980میں بنگلہ فلم ”دادر کرتی“سے کی تھی۔1981میں ”صاحب“ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔1984میں انہوں نے بالی ووڈ فلم ”ابودھ“ میں ڈیبیوٹ کیا تھا۔ سال 2009اور 2014میں انہوں نے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر کرشنا نگر لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔


روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام میں انہیں 2016میں گرفتار کیاگیا تھا۔13مہینے جیل میں رہنے کے بعدانہیں ضمانت مل گئی تھی۔اس کے بعد سے ہی وہ سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوی نندینی پال اور بیٹی سوہنی پال ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔