اتر پردیش میں اصل بات نوکریوں کی بات ہے: پرینکا

پرینکا گاندھی نے کہا کہ انتخابات میں گرمی، چربی کی نہیں بلکہ بھرتی کی بات ہونا چاہیے۔ نوکریوں کے بارے میں بات کریں، نفرت کی نہیں۔ یہ اتر پردیش کی اصل آواز ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا پرینکا گاندھی ٹویٹر ہیندل
بشکریہ سوشل میڈیا پرینکا گاندھی ٹویٹر ہیندل
user

یو این آئی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں نفرت کی سیاست بہت زیادہ ہوگئی ہے اور اسمبلی انتخابات میں نوکریوں کی بات کی جائے توبہتر ہوگا۔

علی گڑھ کے اگلاس اسمبلی حلقہ میں محترمہ پرینکا نے روڈ شو کے ذریعے لوگوں سے کانگریس امیدوار پریتی دھنگر کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ روڈ شو کے بعد وہ علی گڑھ کے لیے روانہ ہوئیں اور پارٹی امیدوار محمد سلمان امتیاز کی حمایت میں ریلوے روڈ سے روڈ شو کا آغاز کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کے وقت ترقی کی بات ہونی چاہیے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم گرمی نکالیں گے، کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم چربی نکالیں گے، کانگریس کہہ رہی ہے کہ ہم بھرتی نکالیں گے۔ تمام نوجوان بے روزگار ہیں، بھرتیاں زیر التواء ہیں، حکومت میں 12 لاکھ آسامیاں پڑی ہیں، انہیں پر کیا جائے۔ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اس بار بھرتیاں نکالنے کی بات کریں، ان لوگوں کو مسترد کریں جو چربی اور گرمی نکالنے کی بات کرتے ہیں‘‘۔

پرینکا نے اگلاس اسمبلی حلقہ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ پرینکا نے ہاتھ ہلا کر عوام کا استقبال کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ گرمی، چربی نہیں، بھرتی کا معاملہ ہونا چاہیے۔ نوکریوں کے بارے میں بات کریں، نفرت کی نہیں۔ یہ اتر پردیش کی اصل آواز ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔