دہلی سنبھال نہیں پا رہے ہیں، وزیر داخلہ یو پی کو دے رہے ہیں سرٹیفکیٹ: پرینکا
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کے ہاتھرس سے لے کر دہلی کے نانگل تک لاء اینڈ آرڈ کی حالت جنگل راج ہے پھر بھی بہتر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی میں ایک بچی کے ساتھ ہوئے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ دہلی کا لاء اینڈ آرڈر سنبھال نہیں پا رہے ہیں اور اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کے ہاتھرس سے لے کر دہلی کے نانگل تک لاء اینڈ آرڈ کی حالت جنگل راج ہے پھر بھی بہتر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا،’دہلی نانگل میں نابالغ بچی کے ساتھ ہونے والا حادثہ دردناک اور قابل مذمت ہے۔ سوچیے! کیا گذر رہی ہوگی اس کے اہل خانہ پر۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ دار وزیر داخلہ جی؛ یو پی سرٹیفکیٹ بانٹنے گئے تھے، لیکن اپنی ذمہ داری نہیں سنبھال پا رہے ہیں۔ ہاتھرس سے نانگل تک جنگل راج ہے۔
واضح رہے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے اس تعلق سے بتایا کہ دہلی چھاؤنی کے اولڈ نانگل گاؤں میں اتوار کی شام نانگل شمشان گھاٹ میں دلت فیملی کی 9 سالہ لڑکی پانی لینے گئی تو وہ کبھی واپس نہیں لوٹ پائی، کیونکہ مجرمانہ روش کے لوگوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کر کے اسے مار ڈالا اور بغیر والدین کی اجازت سے جبراً آخری رسومات ادا کر دی۔ والدین کی شکایت کے چار پانچ گھنٹے بعد واقعہ کی جانکاری پولیس کو ملی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔