پرینکا گاندھی کی گنگا یاترا سے بی جے پی میں بے چینی

اپنی تین روزہ گنگا یاترا کے دوران پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے کہنے کے انداز سے بی جے پی میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

Syed Khurram Raza

کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور مشرقی اتر پریش کی ذمہ دار پرینکا گاندھی ’سانچی بات‘ کو لے کر مشرقی اتر پردیش کے دورہ پر ہیں اور ان کے دورہ سے حزب اختلاف کے خیمہ میں زبر دست بے چینی نظر آ رہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران آج پرینکا گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں رہیں گی۔ وارانسی میں اپنے قیام کے دوران وہ کئی گھاٹوں اور مندروں کا دورہ کریں گی۔ آج وہ کاشی وشواناتھ مندر میں بھی پوجا کریں گی۔ واضح رہے پرینکا گاندھی کے اس دورہ کا آج آخری دن ہے۔

پرینکا گاندھی کی تین روزہ گنگا یاترا پریاگ راج سے شروع ہوئی تھی اور انہوں نے اس یاترا کے دوران 140 کیلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم کی جم کر تنقید کی ہے مگر انہوں نے کوئی بھی بات غیر شائستہ طریقہ سے نہیں کی۔ انہوں نے چوکیدار پر اپنے بیان میں بہت خوبصورتی سے کہا کہ ’’آج ایک کسان بھائی مجھ سے کہہ رہا تھا کہ کسان کا تو کوئی چوکیدار نہیں ہوتا۔ چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں۔ ‘‘ اسی طرح وزیر اعظم کی کل تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 70 سال کی رٹ اب وہ بند کریں اور وہ عوام کو بتائیں کہ گزشتہ 5 سالہ اپنے دورہ اقتدار میں انہوں نے کیا کچھ کیا۔

پرینکا گاندھی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی اور میڈیا میں ان کو کافی جگہ مل رہی ہے، اس سب نے بی جے پی خیمہ میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ پرینکا گاندھی سے صرف حکمراں جماعت بی جے پی پریشان ہے بلکہ اتر پردیش کی دو اور بڑی پارٹیاں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی بھی پریشان ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Mar 2019, 11:10 AM