’لوگ پریشان ہیں، موبائل خدمات مفت کی جائیں‘ پرینکا گاندھی کا ٹیلی کام کمپنیوں سے مطالبہ
پرینکا گاندھی نے ملک بھر میں نقل مکانی کرنے والے لاکھوں مزدوروں کی پریشانی کے پیش نظر کہا ہے کہ بحران کے ان لمحات میں اپنے ہموطنوں کی مدد کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے
نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں جو مہاجر مزدور اپنے گھروں کی طرف جانے کے لئے سفر کر رہے ہیں ان کی پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے موبائل خدمات مفت فراہم کی جائیں۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤں کے سبب لاکھوں افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، وہ ہر طرح کی تکلیف برداشت کر رہے ہیں لہذا ان کے درد کو سمجھ کر ان کی مدد کی جائے۔
خط میں پرینکا گاندھی نے لکھا کہ ’’میں آپ کو ملک بھر میں نقل مکانی کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے تناظر میں انسانی بنیادوں پر یہ خط لکھ رہی ہوں۔ یہ لوگ بھوک، پیاس اور بیماریوں سے لڑ کر اپنے گھروں تک پہنچنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں اپنے ہموطنوں کی مدد کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔‘‘
خط میں انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں سے موبائل سروس کو مفت کرنے کی اپیل کرنے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اگلے ایک ماہ کے لئے اپنی موبائل سروس میں ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ سسٹم کو ایک مہینے کے لئے مفت کر دیں تاکہ وہ مرد، عورت اور بچے جو ممکنہ طور پر اپنی زندگی کے مشکل ترین سفر پر گامزن ہیں، اپنے اہل خانہ سے بات کر سکیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔